میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
محرم الحرام کے سلسلے میں مرکزی جلوسِ یومِ عاشورہ کے روٹ کا تفصیلی جائزہ۔
میاں چنوں میں محرم الحرام کے حوالے سے مرکزی جلوسِ یومِ عاشورہ 2026ء کے روٹ کا دورہ کیا گیا۔ ڈی ایس پی چوہدری ارشد، ایس ایچ او راشد جٹ، سکیورٹی انچارج ہارون آفتاب، جنرل سیکرٹری انجمن حسینی سید اسد علی زیدی اور فنانس سیکرٹری انجمن حسینی محسن رضا کھرل نے مشترکہ طور پر جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔
ڈی ایس پی چوہدری ارشد نے مرکزی جلوس کے طویل روٹ کا پیدل دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، راستوں کی صورتحال، داخلی و خارجی پوائنٹس اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر جلوس کے پرامن اور محفوظ انعقاد کے لیے ضروری اقدامات اور انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

