Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لاہور اور فیصل آباد سے بڑی شروعات؛ کیا آپ کی گاڑی بھی 20 سال پرانی ہے؟

      جنوری 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہو جائیں گے!

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 14 دہشت گرد مارے گئے، حوالدار عباس شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 14 دہشت گرد ہلاک کردیا اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان لانس حوالدار عباس شہید ہوگئے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع بسیمہ کے علاقے نال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے قریبی تھانے اور بینکوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بھی محدود کردیا۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 14 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیر استعمال 4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی موقع پر ہی تباہ کردیا گیا۔
    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے لانس حوالدار عباس جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہید لانس حوالدار نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کیا۔
    ترجمان پاک فوج کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
    صدرِ مملکت اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کارروائی کو ملکی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
    صدرِ مملکت کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا ریاستی اداروں کی صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کی ضمانت ہیں۔
    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی بلوچستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجیوں کی ہلاکت سیکیورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
    وزیر داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جس سے ملک میں امن و استحکام کے قیام میں مدد ملے گی۔

    Related Posts

    پریا کماری سمیت مختلف اضلاع سے اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے ببرلو بائی پاس پر دھرنا

    چوہدری عمران گجرکی ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سےاہم ملاقات

    گرین لینڈ پر تعمیر ہونے والے غیرقانونی ٹاؤنوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن متوقع

    مقبول خبریں

    پریا کماری سمیت مختلف اضلاع سے اغوا ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لیے ببرلو بائی پاس پر دھرنا

    نظام نے پراپیگنڈا کیا کہ ہم ڈالرز کے عوض اپنے بچے مرواتے ہیں، آج تنخواہ کی بات بری لگ رہی ہے ، ایمل ولی

    ’’مسٹر بیسٹ کی شادی‘‘

    نصیرالدین شاہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے؛ طلبا پر تشدد کرنے والوں کو ‘غنڈے’ قرار دے دیا

    لنڈے کی معمولی شرٹ تاریخی نکلی؛ نوجوان نے ایک ہی جھٹکے میں کروڑوں کما لیے

    بلاگ

    سرائے سدھو میں منشیات فروشوں کا راج

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.