نواب شاہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
مہران ہائی وے چھٹہ اسٹاپ کے قریب اوور ٹیکنگ کے دوران مسافر کوچ اور مزدا میں تصادم کے نتیجہ میں مزدا ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ کئی مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نے مہران ہائی وے پر چھٹہ اسٹاپ کے پاس سامنے جانے والی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران مخالف سمت سے آنے والی مزدا سے اس کا خوفناک تصادم ہو گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مزدا کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس کا ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دوڑ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گیئں دوڑ پولیس نے نعش اور زخمیوں علاج معالجہ کے لئے گاڑی سے نکال کر دوڑ اسپتال منتقل کیا، جہاں جابحق ڈرائیور کی شناخت 30 سالہ ظہور احمد ولد اللہ بخش بروہی کے نام سے ہوئی، جو شکارپور کا رہائشی تھا۔ حادثہ میں کوچ اور مزدا میں سوار چند دیگر مسافروں کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنہیں اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔پولیس نے دونوں حادثہ کا شکار گاڑیوں کو تحویل میں لیکر تحقیقات کے لئے تھانہ منتقل کر دیا ۔

