زلزلے کے جھٹکے پاکستان،چین اورانڈیا میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز دھرم شالہ ہماچل پردیش بھارت سے چالیس کلومیٹر دورتھا۔ ۔لاہور اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے لاہور میں شدید زلزلے کے جھٹکوں کا بتایا گیا۔

