نواب شاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعلقہ شہید بینظیرآباد کے زیر اہتمام شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں عوام کے لیے ٹھنڈے مشروبات اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تاکہ گرمی کی شدت کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔اس موقع پر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ شدید گرمی کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور نسبتاً کم درجہ حرارت کے اوقات میں اپنی سرگرمیاں انجام دیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فوزیہ حسن نے کہا کہ موجودہ ہیٹ ویو کے دوران بچوں، بزرگوں اور کمزور افراد کی خصوصی دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، دھوپ میں نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں

