نواب شاہ(رپورٹ نفیس آرائیں)
یومِ ماحولیات کے سلسلے میں گوٹھ سنگار فاؤنڈیشن نے پی پی اے ایف کے تعاون سے ایچ ایم خواجہ آڈیٹوریم ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ و طالبات اور مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار سے ضلع کونسل شہید بینظیر آباد کے چیئرمین علی اکبر جمالی، محمد یاسین تنیو، اکرام علی خاصخیلی، طارق حسین چنڑ، اسد علی میمن، علی گل زرداری اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی، درختوں کی کٹائی، پلاسٹک کے بے جا استعمال اور پانی کے ضیاع سے ماحول کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

