قصور( سلطان فرید کی رپورٹ)
قصور۔ ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ایس ایچ او غلام صابر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے نقب زن گینگ کے 3 ارکان سمیت 5 کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری کی گئی لاکھوں روپے کی نقدی رقم، ایک رائفل اور پسٹل برآمد ۔ نقب زن گینگ نے چونیاں کے گرد و نواح میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ سنگین مقدمات میں عرصہ دراز سے مطلوب دو مجرم اشتہاری بھی گرفتار کر لیا

