نیویارک: ٹوٹی کہاں کمند ۔۔۔۔۔۔امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری کا اپنی فیملی کو امریکی ڈریم (American Dream) پورا کرنے کے لیے اپنے پاس بلانے کا خواب، منزل کے بالکل قریب پہنچ کر ایک المناک حادثے میں دم توڑ گیا۔
نیویارک میں بطور اوبر ڈرائیور کام کرنے والے اس بدقسمت پاکستانی 53 سالہ عاشق حسین نے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ دن رات محنت کی، تاکہ وہ اپنی اہلیہ اور چار بچوں کو مستقل طور پر امریکہ بلا سکے۔ تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہو چکی تھیں اور ان کی فیملی چند دن بعد ہی نیویارک پہنچنے والی تھی۔
🇵🇰 A Pakistani Uber driver spent more than a decade working in New York to bring his wife and 4 children to the U.S.
Days before they were set to join him, he fell during a fire rescue in Brooklyn and later died.
FDNY is investigating.
He was so close.pic.twitter.com/cygPbqpzly
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) June 4, 2026
حادثہ کیسے پیش آیا؟
رپورٹس کے مطابق، وہ بروک لین کے علاقے میں مقیم تھے جہاں ایک عمارت میں لگی آگ کے دوران انہوں نے انسانی ہمدردی کے تحت لوگوں کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ اسی دوران وہ پھسل کر گر گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
اس افسوسناک واقعے پر نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔

