پاکپتن اکرام حسین شاہ
زہریلا ملک شیک پینے سے سات افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،متاثرین میں پانچ کمسن بچے بھی شامل ہیںافسوسناک واقعہ نواحی گاؤں 10 کے بی میں پیش آیا۔۔۔جہاں دودھ میں زہریلی چیز گر گئی تھی،جس سے تیار شدہ ملک شیک پینے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد کی حالت غیر ہو گئی۔متاثرین میں 4 سالہ مصور حسین،7 سالہ سجاد،8 سالہ طیبہ،12 فالہ فاطمہ اور دو خواتین شامل ہیں۔متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔


