دیر بالا( بیورو نیوز سے )
نہاگدرہ کے معروف گاوں سیریٸ اور گاوں کرپاٹ کے درمیان ایک بار پھر جنگ چھڑ گٸی ہے اور فریقین مورچہ زن ہو کر ایک دوسرے پر بھاری اور خطرناک اسلحہ سے ازادانہ فاٸرنگ کررہے ہیں ،باخبر ذراٸع کے مطابق گزشتہ شب اچانگ فاٸرنگ شروع ہوگٸی جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا گیااور علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گٸی ۔ازادانہ فاٸرنگ کی وجہ سے اکثر وبیشتر لوگ گھرں میں محصور ہوگٸے اور بچے سکول جانے سے قاصر رہے بتایا جاتاہے کہ مشتعل فریقین ایک دوسرے کے گھروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوٸی ہے یاد رہے کہ دونوں گاوں کے درمیان جنگل اور حدبندی کا تنازعہ گزشتہ طویل مدت سے جاری ہے اور اکثر وبیشتر دونوں دیہاتوں کے مکین ایک دوسرے کے خلاف فاٸرنگ کا تبدلہ کرتے ہیں ۔اس تنازعے میں جانی ومالی نقصانات بھی ہوٸی ہیں اور وقتاً فوقتاً انتظامیہ اور عوامی عماٸدین سیز فاٸر کرانے کی کوششیں بھی کرتے ہیں لیکن تا حال کوٸی دیرپا حل سامنے نہیں اٸی ہے
