منچن آبادراشد ڈھڈی سے
تھانہ منچن آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے شراب برآمد ہوئی، جس پر ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

