بلوچستان( رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری چیف آف پشتون نواب ایاز خان جوگیزئی نیچمن میںجلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان لبریشن آرمی کی قیادت ملک سے باہر ہے یا ملک میں موجود ہے چمن کے جلسے کی مناسبت سے ایک پیغام دیتا ہوں کہ آپ کی آزادی کی جنگ میں جب پشتون رکاوٹ نہیں بن رہے تو آپ پشتون اضلاع کوئٹہ ۔سبی۔ہرنائی۔دکی۔موسی خیل میں تجاوز نہ کریں مزدوروں کا اغوا مقامی لوگوں کا قتل اور ان کی گاڑیوں کو آگ لگانا اس کے نتائج بھیانک ہوں گے۔لہذا بے گناہوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے سے پرہیزکیاجائے۔اس میں سب کوفائدہ ہے۔
بے گناہوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے سے پرہیزکیاجائے: نواب ایاز خان جوگیزئی

