Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    عبدالرحمان السید امریکا کی تاریخ کے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر منتخب

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈیٹرائٹ :امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدالرحمان السید نے سینیٹ کی نشست پر تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
    پیشہ ور ڈاکٹر اور ڈیٹرائٹ و وین کاؤنٹی کے صحت کے شعبے کے سابق سربراہ عبدالرحمان السید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ریپبلکن امیدوار اور سابق رکنِ کانگریس مائیک راجرز کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی ہے۔
    عبدالرحمان السید کی انتخابی مہم بنیادی طور پر صحت عامہ کی سہولیات اور مشی گن کے شہریوں کے لیے رہائشی و زندگی کے اخراجات میں کمی کے ترقی پسند ایجنڈے پر مبنی تھی۔
    اس کے دوران صدر ٹرمپ کی جانب سے انہیں اسلامی عقیدے، مسلم برادرہوڈ سے مبینہ تعلقات کے الزامات اور اسرائیل جنگ جیسے مسائل پر شدید تنقید کا بھی سامنا رہا۔
    انتخابات سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے مشی گن کا دورہ کر کے انتخابی مہم چلائی، جہاں صدر ٹرمپ نے عبدالرحمان السید پر اسلام مخالف جملے کسے اور ان کے درمیانی نام ’محمد‘ کا حوالہ دیتے ہوئے شدید تنقید کی، اگرچہ ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز نے بعد میں ٹرمپ کے ان سخت الفاظ کی توثیق کرنے سے گریز کیا۔
    اس کے جواب میں السید نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کا نام کیسے پکارا جاتا ہے، کیونکہ نومبر کے بعد صدر ٹرمپ کو انہیں ’سینیٹر محمد‘ کہہ کر ہی پکارنا پڑے گا۔
    مشی گن میں مصری مہاجر والدین کے ہاں پیدا ہونے والے 41 سالہ عبدالرحمان السید کو سابق امریکی صدر باراک اوباما اور سابق نائب صدر کملا ہیرس سمیت ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم شخصیات کی مکمل حمایت حاصل تھی۔
    ریٹائر ہونے والے سینیٹر گیری پیٹرز کی خالی نشست پر حاصل کی گئی یہ کامیابی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے، جس کے بعد عبدالرحمان السید سینیٹ کی تاریخ میں پہنچنے والے پہلے مسلم امریکی بن گئے ہیں۔

    Related Posts

    لکی مروت میں پولیس کا بڑا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

    مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کیخلاف نیب اور FIA انکوائریاں، طلبی کا نوٹس جاری

    خطرناک وبا:تین دہائیوں کے بعد نیویارک میں خسرے سے پہلی موت

    مقبول خبریں

    لکی مروت میں پولیس کا بڑا آپریشن، خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

    مولانا فضل الرحمن کے صاحبزادے مولانا اسعد محمود کیخلاف نیب اور FIA انکوائریاں، طلبی کا نوٹس جاری

    خطرناک وبا:تین دہائیوں کے بعد نیویارک میں خسرے سے پہلی موت

    عبدالرحمان السید امریکا کی تاریخ کے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر منتخب

    مڈٹرم الیکشن کے نتائج قبول، ایران جنگ اور مہنگائی ریپبلکنز کی شکست کی وجہ بنی: ٹرمپ، صدر کاپریس کا سامنا کرنے گریز

    بلاگ

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.