بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)گنداواہ میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی زیرِ صدارت یومِ تکبیر 28 مئی کے حوالے سے ایک پروقار ریلی نکالی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے اس دن پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے دنیا پر واضح کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور دفاع کا بھرپور تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمارے عظیم سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور اُن تمام محبِ وطن شخصیات کی قربانیوں، محنت اور قومی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاع فراہم کیا۔

