چنیوٹ (فرحان بلال سے) ضلع بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 154 مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے تمام مساجد اور کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ایک ہزار سے زائد افسران سمیت پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے مساجد،عیدگاہوں کھلے مقامات پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی چیکنگ کی۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس لائن میں پولیس کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عیدالاضحیٰ ادا کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور شہداء کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس اہلکاروں کو عید کی مبارک باد دی، اہلکاروں کے ساتھ ملکر کھانا کھایا۔ ڈی پی او نے شہر کے مختلف علاقوں،تفریحی مقامات پر فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کو عید کی مبارکباد دی اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔\

