سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تحصیل سمبڑیال کے تھانہ بیگووالہ کے نواحی علاقہ پکی گڑھی کی مسجد کے امام مسجد جو پانچ وقت نماز پڑھانے کے ساتھ ساتھ کا کام بھی کرتے ہیں۔ان کو کپڑوں کی سلائی کے پیسے مانگنے پر با اثر افراد کے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جبکہ ان کی داڑھی تک کھینچی گئی اور ظلم کی انتہا یہ کہ ان کی دکان بھی توڑ دی گئی بلکہ امام کا میڈیکل بھی ہو چکا ہے۔ امام مسجد کی طرف سے مذکورہ تھانہ میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی گئی ہے۔

