سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) دوست محمد کے ہمراہ اکبر آباد مویشی منڈی کا دورہ کیا اور عیدالاضحیٰ کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور بیوپاریوں و شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور بیوپاریوں و شہریوں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ بیوپاریوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔

