ھالا رپوٹ عامر انڑ
ھالا پولیس کی ھالا نیشل ہائے وے بھنبھرا فاٹک کے قریب کاروائی منشیات سے بھرا ہوا ٹرک اپنی تحویل میں لے لیا نیشنل ہائی وے پر پولیس کی کارروائی دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایک فرار۔ منشیات کی سپلائی کی خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے منشیات سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر دو افراد محمد سجاد آرائیں اور محمد عمران لاکھو کو گرفتار کر لیا جنکا تعلق ملتان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ گاؤں نبی بخش جڑھ کا رہائشی صدام حسین جڑھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے منشیات سے بھرے ٹرک کو ہالا تھانے پر منتقل کر دیا جہاں ایس ایچ او ہالا کرم علی عمرانی نے بتایا کہ انہوں نے منشیات کی سپلائی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ قبضے میں لیے گئے ٹرک سے تین کٹون سے پندرہ سو تیار مین پڑیان جبکے ایک سو کٹو میں سے دو ہزار کلو گرام مین پوڑی اور گھٹکے میں استعمال هونے والا چورا برآمد هوا جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے انہوں نے کہا کہ فرار ملزم صدا حسین جھڑ کا تعلق منشیات فروشوں کے بین الصوبائی گروہ سے ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم روانہ کر دی گئی ہے اور اسے جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف ہالا تھانے میں سندھ کھٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

