نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
کھڈھر تھانے کی حدود میں تین روز قبل قتل ہونے والے شمس الدین جمالی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مقتول کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مصری جمالی کی گولیوں سے چھلنی لاش گاؤں کنب لیما کے قریب جنگلاتی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔اطلاع ملنے پر کھڈھر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مصری جمالی کے قتل کی وجوہات اور ممکنہ محرکات جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ علاقے میں پیش آنے والے اس پُراسرار واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

