لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں محمد اسامہ الطاف ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور کی صحافیوں سے گفتگو ایس ایچ او تھانہ سٹی محمد اسامہ الطاف نے کہا کہ ڈی پی او رحیم یارخان عرفان علی سموں کی کچہ میں شاندار کارکردگی پر ناصرف ضلع رحیم یارخان بلکہ پورے صوبہ پنجاب کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کچہ کا علاقہ خوف کی علامت بن گیا تھا اب اسی کچہ میں امن قائم ہو گیا ہے اور یہ سب کچھ پنجاب پولیس ضلع رحیم یارخان کے کمانڈر عرفان علی سموں کی قائدانہ صلاحیتوں اور بہتر حکمت عملی کی وجہ ہوا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمارے ڈی پی او نے وہ کر دیکھا جو کبھی خواب تھا اس موقع پر حافظ عتیق الرحمن ،محمد سہیل سلیم سب،محمد سلیم گھلو اسسٹنٹ سب انسپکٹر،مہر محمد مظہر محرر تھانہ کے علاؤہ سید عامر شاہ بھی موجود تھے
جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں محمد اسامہ الطاف

