اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں ایک انتہائی خوفناک اور دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں تیز رفتار ٹرک اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ لوگ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ دو افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار بیشتر افراد اندر ہی پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔ لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ حادثے کے بعد سے ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔ اس دردناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے اور لواحقین کا رو رو کر برا حال ہے۔

