لاہور:ملک کے ممتاز صحافی ، منفرد اسلوب کے کالم نگار ، ادیب ،عالمگیر شہرت کے حامل دانشور اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی 97برس کی عمر میں یہاں انتقال کر گئے ۔وہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔پون صدی تک صحافت ، ادب اور فکر و دانش کی بھرپور خدمت کرنے والی شحصیت آسودہ خاک ہو گئی۔انہیں پاکستان میں نظریاتی صحافت کا بانی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔مرحوم نے فرزند ارجمند کامران الطاف سمیت اپنے لاکھوں پرستاروں کو سوگوار چھوڑا ہے ۔jن کی نماز جنازہ آج اتوار 17مئی کو ڈیڑھ بجے بعد نماز ظہر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی ۔جنازہ ان کی رہائش گاہ واقع 189جی تھری جوہر ٹاﺅن لاہور سے اٹھایا جائے گا۔
” محبت کا زمزم بہہ رہا ہے“ممتاز صحافی اردو ڈائجسٹ کے بانی ایڈیٹر الطاف حسن قریشی انتقال کرگئے

