چنیوٹ(فرحان بلال سے)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ڈی پی او آفس میں ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کے ہمراہ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ضلع چنیوٹ میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عید الاضحیٰ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔امن کمیٹی کے ممبران کی تجاویز اور مسائل کی نشاندہی پر حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے ممبران امن کمیٹی کا مثبت کردار انتہائی اہم ہے۔ تمام ممبران نے لوگوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔ بعدازاں آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے ختم نبوت انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز چنیوٹ کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ محمد عثمان ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے
ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد کا دورہ چنیوٹ امن کمیٹی ممبران سے میٹنگ

