کبیروالا(رانا ناصرعلی شادابی ) ڈی پی اوخانیوال محمد عابد کی ہدایات پر تفتیشی افسران کیلئے خصوصی تربیتی لیکچرکا انعقادکیاگیا، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد انور کا تفتیش کے مختلف پہلوں پر تفصیلی لیکچرار اینٹی ریپ ایکٹ حساس مقدمات کی تفتیش اور شواہد کے تحفظ پر خصوصی بریفنگ ،مقدمات کے چالان بروقت مجاز عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی انوسٹی گیش، ڈی ایس پی لیگل سمیت تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی۔ڈی پی او محمد عابدنے کہاکہ تفتیشی نظام کو مزید مثر، شفاف اور قانون کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ خواتین اور بچوں سے متعلق مقدمات میں تمام قانونی تقاضے بروقت مکمل کیے جائیں۔
ڈی پی اوخانیوال محمد عابد کی ہدایات پر تفتیشی افسران کیلئے خصوصی تربیتی لیکچرکا انعقاد

