شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل) شیخوپورہ کے علاقہ مانانوالہ کے نواحی گاؤں سنت سنگھ والا سے تعلق رکھنے
والے پاک فوج کے جوان محمد کلیم کی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کردیا گیا شہید سپاہی محمد کلیم نے باجوڑ ایجنسی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ساتھ بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا شہید محمد کلیم کو ان کے آبائی گاؤں سنت سنگھ والہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا اور شہید کی قبر کو گارڈ آف آنر پیش کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر صدر مملکت ۔۔فیلڈ مارشل کور کمانڈر سمیت شہید کی یونٹ کی جانب سے گلدستے رکھے گئے اور سلامی دی گئی شہید کی نماز جنازہ میں اعلی سول و فوجی افسران سمیت شہید کے اہل و عیال اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

