نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)قاضی احمد موڑ پر کنمبو برادری اور کھوکھر برادری کے درمیان کرائے کی جگہ کے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 مرد، 2 خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حالات کو قابو میں لے لیا گیا ہے۔
قاضی احمد موڑ پر دو برادریوں میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

