سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تھانہ سبز پیر کے علاقہ چک سوکھا میں زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمہ میں مطلوب فرار ملزمان واہب رضا عرف کیس، علی حسن عرف ہیرو اور عاقب لطیف گرفتار۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل 17/18 سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بنائی تھی. متاثرہ لڑکی ملزمان کی طرف سے جان کے خطرے اور ویڈیو وائرل کرنے کے خوف سے خاموش رہی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او سیالکوٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) پسرور سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سبز پیر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی تھیں تو مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لی ۔
سیالکوٹ:زیادتی اور ویڈیو بنانے کے سنگین مقدمہ میں مطلوب ملزم پکڑے گئے

