Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کراچی پریس کلب کے سامنے ٹریزری آفس ٹھٹھہ میں مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    کراچی: رپورٹ شیراز واریو
    ٹریزری آفس ٹھٹھہ میں چیک پاس کرنے کے عوض مبینہ رشوت طلب کرنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سرکاری ٹھیکیداروں، سماجی شخصیات اور شہریوں نے شرکت کی۔ احتجاج کی قیادت سرکاری. ٹھیکیدار لطیف جمال خُشک نے کی۔ مظاہرین نے “رشوت مافیا نامنظور”، “کرپشن مافیا نامنظور”، “کرپٹ افسران کو گرفتار کرو” اور “ٹھٹھہ ٹريزری میں کرپشن بند کرو” کے شدید نعرے لگائے۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ضلع ٹھٹھہ کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر دھنی بخش، بہرام جٹ اور گل مری کی جانب سے سرکاری چیک پاس کرنے کے لیے ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک رشوت طلب کی جا رہی ہے۔ احتجاج کے دوران مقررین نے دعویٰ کیا کہ بعض بااثر شخصیات کے نام استعمال کرکے بھی مبینہ طور پر رشوت طلب کی گئی۔ لطیف جمال خُشک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رشوت نہ دینے پر ان کے چیک پاس نہیں کیے گئے، جبکہ دیگر ٹھیکیداروں کے چیک بھی روکنے کی مبینہ دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جس کے بعد عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیئرمین اینٹی کرپشن، چیف سیکریٹری سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اور سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے شدید نعرے بازی کی گئی اور کرپشن کے خاتمے کا مطالبہ دہرایا گیا۔

    Related Posts

    کشی نگر سڑک حادثہ: ایک خاندان کے 5 افراد سمیت 6 جاں بحق

    عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    طوفان موراسو: آندھرا پردیش میں لینڈ فال کی تیاریاں، اوڈیشہ ہائی الرٹ پر؛ دونوں ریاستوں میں اسکول بند

    مقبول خبریں

    موسم کی تبدیلی اور ڈینڈرف (خشکی و سکری) کا مسئلہ: بچاؤ کے 6 آسان اور مؤثر گھریلو ٹوٹکے

    بریسٹ کینسر کی ابتدائی تشخیص میں مصنوعی ذہانت (AI) کتنی مؤثر؟ طبی ماہرین کی اہم رائے سامنے آگئی

    جیلر 2 کا باکس آفس پر دھماکہ، 17ویں دن تمل ناڈو میں 200 کروڑ کا ہندسہ عبور

    کشی نگر سڑک حادثہ: ایک خاندان کے 5 افراد سمیت 6 جاں بحق

    عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.