ہالا رپوٹر عامر انڑ
زیر پیر موری کے قریب روہڑی کینال میں دو روز قبل نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 22سالہ نوجوان محبوب علی ولد محمد خان انڑ کی لاش تاحال نہ مل سکی۔
ورثاء دینی مدرسہ کے طالب علموں کو بلا کر جائے وقوعہ پر قرآن خوانی کروا رہے ہیں۔
متوفی نوجوان کی لاش کی تلاش کے لیے تعلقہ اور ضلعی انتظامیہ نے کچھ نہیں کیا۔ ورثاء کے آنسو بہہ رہے ہیں۔
دوسری جانب ورثاء مقامی ٹیموں کے ہمراہ لاش کی تلاش کر رہے ہیں۔ نواب شاہ سے ریسکیو ٹیموں کی مسلسل تلاش کے باوجود لاش برآمد نہیں ہو سکی۔
تاہم متوفی نوجوان کےگھر گزشتہ دو دنوں سے کہرام بپا ہے۔

