کراچی :سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی۔
انتظار ہے کہ منشیات فروش پِنکی کو کب تمغہ دیا جائے گا! اب تو وہ بھی تمغہ کی حق دار ہو گئی
کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔
پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔ جب تک…
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) May 14, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ کمال نہیں ہے کہ منشیات فروش کو پِنکی بنانے والے پِنکی حکمران قیامِ پاکستان سے لے کر اب تک پنکی جمہوری نظام کے تحت قابض ہیں۔ پاکستان کے بچوں اور آنے والی نسلوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔
ان کاکہناتھا کہ جب تک پِنکی حکمرانوں کا صحیح معنوں میں احتساب نہیں ہو گا یہ پِنکی جمہوری ڈرامہ چلتا چلا جائیگا۔ جمہوری فیصلوں کی بجائے بیوروکریٹس سے فیصلے کرانے سے، جھوٹے الزامات لگانے سے، اپنی نا اہلی چھپانے سے، پوسٹر چپکانے سے، جھوٹے بیانئے بنانے سے، جہاز اڑانے سے اور زبردستی کے جلسے کرانے سے یہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

