Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    تحریر:نویدبلوچ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔وہیں سے سچ کا آغازہوتاہے
    ہم پانی، بجلی، گیس، آٹے اور چینی کے پیچھے دوڑتے رہ گئے، اور مکالمہ،جو اصل ضرورت تھا،ہم سے چھن گیا۔آپ کسی دن صبح اٹھ کر سوشل میڈیا کھنگالیں۔ کہیں فتوے بکتے نظر آئیں گے، کہیں گالیاں دی جا رہی ہوں گی، کہیں کسی کی عزت اچھالی جا رہی ہو گی، اور کہیں دھمکیاں دی جا رہی ہوں گی۔ لیکن جس چیز کا نام و نشان نہیں ملے گا، وہ ہے مکالمہ۔ہمارے ہاں بات سننے کا رواج ہی نہیں رہا۔ ہم صرف بولنا چاہتے ہیں، اور بول کر صرف اپنا نقط نظر تھوپنا چاہتے ہیں۔ ہمیں سننے کا حوصلہ ہے نہ ماننے کی ہمت۔ اختلاف رائے کو ہم دشمنی سمجھتے ہیں اور ہر مخالف کو واجب القتل۔ یہی وجہ ہے کہ قومیں آگے بڑھتی جا رہی ہیں، اور ہم پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔ہم نے ہر مسئلے کا حل گالم گلوچ میں ڈھونڈ لیا ہے۔ آپ کسی سیاسی رائے کا اظہار کریں، کسی سماجی مسئلے پر آواز اٹھائیں، یا کسی دینی رخ پر بات کریں۔فورا لوگ دوڑتے چلے آئیں گے۔ کوئی آپ کو "ایجنٹ” کہے گا، کوئی "غدار”، کوئی "منافق” تو کوئی "کافر”۔ دلیل؟ دلیل نام کی کوئی چیز باقی نہیں بچی۔ہم نے مکالمے کو اختلاف کا نہیں بلکہ بغاوت کا دروازہ سمجھ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ہاں نہ پارلیمان میں مکالمہ بچا، نہ عدالتوں میں، نہ میڈیا پر اور نہ ہی گھروں میں۔ ہم نے بحث کو بدتمیزی اور اختلاف کو دشمنی بنا دیا ہے۔یہی وہ لمحہ ہے جہاں قومیں تباہ ہوتی ہیں۔مکالمہ کیا ہے؟مکالمہ صرف بات چیت کا نام نہیں، یہ ایک تہذیب ہے، ایک ظرف ہے، ایک رویہ ہے۔ یہ سننے اور برداشت کرنے کا فن ہے۔ جس معاشرے میں یہ ختم ہو جائے، وہاں انسان نہیں، صرف آوازیں رہ جاتی ہیں۔وہ بھی شور میں بدل جاتی ہیں۔یاد رکھیں!ہم گیس، پانی، بجلی اور چینی کے بغیر جی سکتے ہیں، لیکن مکالمے کے بغیر نہیں۔ کیونکہ جب قومیں بات کرنا چھوڑ دیتی ہیں، تو پھر بندوقیں بولنا شروع کر دیتی ہیں۔ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ ہمیں مکالمہ سیکھنا ہوگا۔ ہمیں اختلاف کو برداشت کرنا ہوگا۔ ہمیں اختلاف کو دشمنی کے بجائے ترقی کا زینہ بنانا ہوگا۔ اگر ہم نے اب بھی نہ سیکھا، تو ہمارے بچے ہمیں صرف ایک شور زدہ تاریخ کے صفحوں میں یاد کریں گے۔ایک ایسی قوم کے طور پر، جس کے پاس سب کچھ تھا، مگر مکالمہ نہیں تھا۔اور جس قوم کے پاس مکالمہ نہ ہو، اس کے پاس مستقبل بھی نہیں ہوتا۔

    Related Posts

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.