لاہور(نعیم احمدسے)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ادارجاتی احتساب کی نئی مثال قائم کر دی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلی مریم نواز شریف نے خود کسی ادارے کا احتساب کر کے پبلکلی کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا دیاوزیراعلی پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت فیصل آباد میں ہونے والی سنگین بدعنوانی کا خود پردہ فاش کر دیا-عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ ستھرا پنجاب فیصل آباد میں گڑبڑ محسوس ہونے پر فوری طور پر وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آڈیٹرز کی خصوصی ٹیم فیصل آباد روانہ کی۔ تحقیقاتی ٹیم نے میدان میں پہنچ کر ٹھیکیداروں اور سرکاری افسران کے درمیان ایک منظم گٹھ جوڑ بے نقاب کیا- فیصل آباد میں ستھرا پنجاب کے عوامی فنڈز کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا ستھرا پنجاب فیصل آباد کے گٹھ جوڑ براہِ راست ستھرا پنجاب کے منصوبوں کو نقصان پہنچا رہا تھا- ستھرا پنجاب تحقیقات کسی کی شکایت یا بیرونی دبا کا نتیجہ نہیں بلکہ وزیر اعلی کی کڑی مانیٹرنگ کا ثمر ہے میری وزیر اعلی مریم نواز شریف کی آنکھ ہر گلی ، ہر پراجیکٹ پر ہے-عوامی پیسے پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے وزیر اعلی پنجاب کا آہنی ہاتھ سے نمٹیں گی-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کرپشن کے خاتمے کے کئے اپنی ٹیمز اور اینٹی کرپشن کو فری ہینڈ دے رکھا ہے-مریم نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز شریف صرف کرپشن ختم کرنے کی باتیں نہیں کرتی چوروں کو کٹہرے میں کھڑا کر کے دکھاتی ہیں-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی لائیو ڈیش بورڈ کی بدولت ستھرا پنجاب میں بدعنوانی بے نقاب ہوئی:عظمیٰ بخاری

