سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے نواز شریف پارک پسرور کا دورہ کیا اور اس کے لانز، واش رومز اور دیگر مقامات پر صفائی کے غیر تسلی بخش انتظامات پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ فوری طور پر صفائی کیلئے اضافی عملہ کی ڈیوٹیاں لگا کر پارک کے لانز اور فوارے، اور واش رومز سے گندگی ہٹائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارک میں صفائی کے انتظامات کے لئے باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر طے کیا جائے اور صفائی کی مکمل نگرانی کی جائے۔ انہوں نے پارک کی خوبصورتی اور اس میں بہت مزید پودوں کے اضافے کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثناء شرافت نے نواز شریف پارک پسرور کا دورہ کیا

