شہدادپور (رپورٹ عمران قمر )شہدادپور کے سید محلہ اور سرہیہ محلہ میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، جہاں ایم این اے علاالدین جونیجو کی خصوصی کاوشوں سے پیور بلاک بچھانے کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔ علائقہ میں ترقیاتی کام شروع ہونے پر علائقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مقامی رہائشیوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا تاہم ایم این اے علاالدین جونیجو نے عوامی مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے فوری توجہ دی اور ترقیاتی منصوبے کا آغاز کروا کر عوام کے دل جیت لیے۔ مکینوں نے کہا کہ پیور بلاک لگنے سے نہ صرف آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ علائقہ کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔
شہدادپور : ایم این اے علاالدین جونیجو ان ایکشن، سید محلہ اور سرہیہ محلہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

