سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر خاتون نے خود کشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ جھاڑیانوالہ کی رہائشی 30 سالہ خاتون صائمہ نے آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں تو اس کو حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ لے جایا لیکن ہسپتال میں اس حالت مزید بگڑ گئی یہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔
