Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنوں میں پولیس اسٹیشن فتح خیل سے خوارج نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، چھت گرنے سے 15 اہلکار شہید،متعددزخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنوں :بنوں میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس چوکی فتح خیل پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں اب تک شہید اہلکاروں کی تعداد 15 ہوگئی۔
    رپورٹکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تین اہلکاروں کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔شہداء میں رحمت ایاز، ثناء اللہ، نیاز علی، صحیب، سعداللہ، کامران ولد محمود خان، نعمت اللہ، کامران، عابد جانی، عمران، نعیم اللہ، صدیق اللہ، میر عالم خان، راحت اللہ خان اور فاروق داد شامل ہیں۔
    ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔ی آئی جی بنوں ریجن نے کہا کہ بنوں پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ڈی آئی جی بنوں کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردوں کی آخری بزدلانہ کارروائی ثابت ہوگی، بنوں پولیس دہشت گردوں کو چن چن کر انجام تک پہنچائے گی اور علاقے سے ان کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
    پولیس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سہیل آفریدی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف خیبر پختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، بند کمروں میں کیے گئے فیصلوں اور مسلط کردہ پالیسیوں نے ملک کو بدامنی کی دلدل میں دھکیلا، دہشت گردی سے متاثرہ ہر خاندان کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کھڑی ہے۔
    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف صف اول میں رہ کر عظیم قربانیاں دی ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    Related Posts

    معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صوابی میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد

    ہنگورجا، نوجوان کی پراسرار گمشدگی، اہلِ خانہ کا پریس کلب کے باہر احتجاج

    سیالکوٹ:ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام "معرکہ حق” کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر تقریب

    مقبول خبریں

    شکیرا کے بعد ڈانسنگ کوئین نورا فتیحی کا اعزاز

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

    روس نے یوکرین جنگ خاتمے کا اشارہ دیدیا، پیوٹن زیلنسکی ملاقات جلد ہوگی،ایران معاہدہ ہوسکتاہے، روسی صدر

    معرکہ حق عظیم فتح، دنیا میں آج پاکستان کے دوستوں کی تعداد ماضی سے کہیں زیادہ ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.