کبیروالا(راناناصرعلی شادابی سے)
اسٹنٹ کمشنر کبیر والا رانا عامر لیاقت کی زیرِ صدارت تحصیل کبیر والا کے تمام محکموں کے سربراہان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مارکہ حق ڈے کے سلسلہ میں آپریشن بنیان المرصوص کی یاد میں منعقد ہونے والی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔2اجلاس میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرانے، خصوصی چراغاں، قومی نغموں اور حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا نے کہا کہ مارکہ حق ڈے پاکستان کی بہادر افواج کی جرات، قربانی، قومی اتحاد اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی یاد تازہ کرتا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص دشمن کی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مضبوط، مثر اور تاریخی ردِعمل کی علامت بن چکا ہے، جس نے پوری قوم کو اتحاد، حوصلے اور حب الوطنی کے جذبے میں مزید مضبوط کیا۔


