شہدادپور(رپورٹ عمران قمر )
پاکستان مرکزی مسلم لیگ شہداد پور کی جانب سے شہداد پور پریس کلب میں بنیان مرصوص یوم تشکر کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شہر بھر کی سیاسی سماجی اور مذہبی جماعتوں نے بھرپور شرکت کی پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈویژنل صدر حافظ رضا اللہ اور ضلع جنرل سیکرٹری حسن محمود عاصم نے پروگرام کی میزبانی کی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حب الوطنی اتفاق اور اتحاد کی اس وقت ملک اور قوم کو اشد ضرورت ہے اس آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی جانب سے سابق صوبائی ممبر سندھ اسمبلی فقیر محمد بخش خاصخیلی پاکستان پیپلز پارٹی کے سٹی صدر عثمان راجپوت اور رانا شاہد انجمن تاجران کے ڈویژنل صدر ڈویژنل صدر حاجی غلام دستگیر قریشی پریس کلب شہداد پور کے صدر ارشاد ظفر بخاری اور جنرل سیکرٹری مہدی حسن پنہور اور سماجی شخصیت را یوسف نے اپنا خیالات کا اظہار کیا اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ مل کر ملک اور قوم کی ترقی کے لیے ساتھ چلنے کا عزم کیا اور دعائیں کیں۔


