لاہور (ملک ظہیر) راوی روڈ پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر کارروائی کرتے ہوئے انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر محمد آصف اور اے ایس آئی وارث گجر کو گرفتار کر کے محکمانہ طور پر برطرف کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں افسران نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری التواء میں ڈال کر بلمشافہ گفتگو کی، اور اس تمام عمل کو افسرانِ بالا سے مخفی رکھا۔ ابتدائی انکوائری میں ڈسپلن کی خلاف ورزی، ضابطوں سے انحراف اور اختیارات کے تجاوز کے شواہد سامنے آئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ذاتی مفاد کے لیے اختیارات کے غلط استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ مزید محکمانہ تحقیقات بھی جاری ہیں

