کوئٹہ: شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ اُن کی نمازِ جنازہ ہیڈ کوارٹرایف سی بلوچستان(نارتھ) میں ادا کی گئی۔
لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین نے بلوچستان میں آپریشن کے دوران غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی نمازہ جنازہ میں اعلیٰ سیاسی وعسکری اور سول حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے مادرِ وطن پرجان قربان کرنے والے بہادرلیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کوخراجِ عقیدت پیش کیا۔
شرکاء نے شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی عظیم قربانی کو ملک کے امن و استحکام کیلئےایک ناقابلِ فراموش مثال قرار دیا۔ شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کو اپنے آبائی گاؤں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔قوم اپنے بہادر سپوتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی جنہوں نے ملک کی سلامتی کیلئےجان کا نذرانہ پیش کیا۔

