ضلع باجوڑ (رپورٹ: حیات شیر مہمند)
ناوگئی بازار کے صدراتی انتخاب کے سلسلے میں امیدوار قیاس خان نے تاجر برادری سے ایک بار پھر بھرپور حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار میں امن تاجروں کو تحفظ دیانتدار اور مخلص قیادت ہی بازار کی حقیقی ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ دے کر ایک صاف ستھرا اور ترقی یافتہ بازار بنانے میں کردار ادا کریں۔
قیاس خان کا کہنا تھا کہ کامیابی کی صورت میں بازار کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جن میں پکے اور صاف روڈز کی تعمیر، جدید فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بہتر واٹر سپلائی و سیوریج سسٹم، ٹوب ویلز کی تنصیب اور صفائی کے مؤثر انتظامات شامل ہیں۔


