Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران :ایران کے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھ کر لالچ کی بنیاد پر فساد برپا کرنے والے غیرملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ کے سوا کہیں اور نہیں ہے۔

    یوم خلیج فارس کے موقع پر اپنے پیغام میں ایرانی رہنما کا کہنا تھا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب تحریر کیا جا رہا ہے۔ایرانی رہبر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’خلیج فارس کا روشن مستقبل امریکہ سے پاک ہو گا۔مجتبی خامنہ ای نے کہا کہ اس خطے کے روشن مستقبل میں ’امریکہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہو گا‘ اور یہ کہ آبنائے ہرمز کے ’نئے نظام‘ پر عملدرآمد سے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔ان کا دعویٰ ہے کہ ’خلیج فارس میں عدم تحفظ کی بنیادی وجہ یہاں امریکی موجودگی ہے۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی اڈے نہ تو خود کی اور نہ ہی خطے کے دیگر ممالک کی سلامتی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔مجتبی خامنہ نے یہ بھی کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر ’خلیج فارس کے خطے کو محفوظ بنائے گا اور دشمن کی جانب سے اس آبی گزرگاہ کے استحصال کو ختم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز کے ’نئے نظم و انتظام‘ کے قانونی قواعد اور ان کا نفاذ خطے کی تمام اقوام کے لیے آسائش اور ترقی لے کر آئیں گے۔

    مجتبیٰ خامنہ ای دو ماہ قبل امریکی اور اسرائیلی حملوں کے آغاز اور اسلامی جمہوریہ کے رہبر اعلیٰ کے طور پر اپنی تقرری کے بعد سے عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں اور نہ ہی اس کے بعد سے ان کی کوئی نئی ویڈیو یا تصاویر جاری کی گئی ہیں۔اس دوران ان سے منسوب کئی تحریری پیغامات ایرانی میڈیا میں شائع ہوئے ہیں اور مجتبیٰ خامنہ ای کا یہ تازہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکی بحریہ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری ہے۔

    ایران پر بحری ناکہ بندی مسلط کرنیکی ہرکوشش کا مقدر ناکامی ہے،صدر مسعود پزشکیان

    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکہ کی بحری ناکہ بندی خلیج میں بد امنی کو مزید بڑھائے گی اور اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکے گیبی بی سی عربی کے مطابق جمعرات کو اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا: ’بحری ناکہ بندی مسلط کرنے یا بین الاقوامی قوانین سے متصادم کوئی بھی پابندیاں عائد کرنے کی ہر کوشش کا مقدر ناکامی ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات ’نہ صرف علاقائی سلامتی کے فروغ میں ناکام رہیں گے بلکہ درحقیقت کشیدگی کا باعث بنیں گے اور خلیج میں استحکام کو نقصان پہنچائیں گے۔۔

    آپ کےاڈوں کا انجام دیکھا اب امریکا کے طیارہ بردارجہازوں کی قسمت دیکھیں گے،پاسداران انقلاب

    ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے ایرو سپیس کمانڈر نے امریکہ کو کہا ہے کہ ہم خطے میں آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت دیکھیں گے۔

    پاسدران انقلاب ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید ماجد موسوی نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے خطے میں آپ کے اڈوں کا انجام دیکھا۔ ہم آپ کے طیارہ بردار جہازوں کی قسمت بھی دیکھیں گے۔‘

     

    Related Posts

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    ”پینٹاگون کا ورژن جعلی ہے!“ خلیجِ فارس کے نام پر ایرانی وزیرِ خارجہ کا ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر بڑا ردعمل

    مقبول خبریں

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.