Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سفاکی کی انتہا: بیت الخلاء میں نومولود ق ت ل،سنگدل ماں نے باڈی کموڈ میں بہادی،لرزہ خیز واردات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنگلورو: بھارت کے ٹیکنالوجی حب بنگلورو کے مضافاتی علاقے دیوناہلی میں ایک ایسی روح فرسا واردات سامنے آئی ہے جس نے سننے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ ایک مقامی کمپنی میں کام کرنے والی خاتون نے مبینہ طور پر بیت الخلاء میں بچے کو جنم دینے کے بعد اسے بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش کو کموڈ میں بہا دیا ۔
    پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ڈوڈاگولہ ہلی گاؤں میں واقع ایک معروف کمپنی کے احاطے میں پیش آیا۔ منگل کی رات تقریباً سوا نو بجے ہاؤس کیپنگ کے عملے نے خواتین کے بیت الخلاء میں نکاسی کے نظام میں رکاوٹ محسوس کی۔ شفٹ ختم ہونے کی وجہ سے صفائی کا کام اگلی صبح تک ٹال دیا گیا، لیکن بدھ کی صبح جب عملے نے رکاوٹ دور کرنے کی کوشش کی تو وہاں ایک نومولود بچے کی خون آلود باڈی ملی ا، جسے دیکھ کر عملے کے اوسان خطا ہو گئے۔
    ابتدائی تحقیقات اور پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق، ملزمہ نے نہ صرف بچے کو بیت الخلاء میں جنم دیا بلکہ انتہائی بے رحمی سے اس کا گلا کاٹ کر اسے وہیں فلش میں بہانے کی کوشش کی۔ کمپنی کے سینئر انجینئر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
    وشوناتھ پورہ پولیس نے جدید تکنیک اور کمپنی کے ریکارڈ کی مدد سے ملزمہ کی شناخت کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد خاتون کی طبعیت بگڑ گئی تھی اور وہ اس وقت ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ پولیس کی نگرانی میں ہے اور اس کے صحت یاب ہوتے ہی اسے باقاعدہ گرفتار کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ اس سنگدلانہ اقدام کی وجوہات سامنے آ سکیں۔
    متعلقہ کمپنی نے ایک مختصر بیان جاری کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔
    اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور سماجی حلقوں میں اخلاقی گراوٹ اور انسانی جان کی بے توقیری پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

     

    Related Posts

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    مقبول خبریں

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.