خیبرپختونخوا کابینہ نے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور استحقاق کا ترمیمی بل مظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اراکین، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرز کے مراعات، استحقاق اور تنخواہوں سے متعلق تین بل غور و خوض کے لیے پیش کیے گئے۔
وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق مجوزہ بل میں اسپیکر کو تاحیات مراعات دینے کی کوئی شق موجود نہیں تاہم آئین کے آرٹیکل 53 (شق 8) کے تحت، اسپیکر اس وقت تک اپنے عہدے پر برقرار رہتا ہے جب تک اس کا جانشین عہدے کا چارج نہیں سنبھال لیتا۔سبکدوشی سے قبل تک اسپیکر مراعات کا حقدار ہے۔

