کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ اقبال میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی اقبال محسود خان کی صاحبزادی اندھی گولی لگنے سے انتقال کر گئیں۔ 19 سالہ طالبہ، جو میڈیکل کی طالبہ تھیں، ہفتے کی رات اپنے گھر کی بالکونی میں موجود تھیں جب یہ المناک واقعہ پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔مقتولہ اپنے گھر کی چھت (ٹیرس) پر کھڑی تھیں جب نامعلوم سمت سے آنے والی ایک گولی انہیں لگی۔
گولی لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اتوار کی دوپہر دم توڑ گئیں۔
ایس ایچ او گلشنِ اقبال، محمد سعود نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے تمام قانونی ضابطے پورے کر لیے ہیں، تاہم متاثرہ خاندان نے تاحال واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر (FIR) درج کرانے سے گریز کیا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گولی کس سمت سے اور کس مقصد کے لیے چلائی گئی تھی۔
Speaker National Assembly, Sardar Ayaz Sadiq, has expressed profound grief and sorrow over the sad demise of the young daughter of Member National Assembly Muhammad Iqbal Khan.
NA Speaker said that daughter is a source of immense affection, warmth, and emotional strength within… https://t.co/fXEclE1ibG
— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) April 19, 2026
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم این اے اقبال محسود خان کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔

