لاہور/شیخوپورہ: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ کے شہریوں کے لیے ماحول دوست اور جدید سفری سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ 10 روز کے اندر الیکٹرک گرین بسیں شیخوپورہ پہنچ جائیں گی۔
الیکٹرک گرین بسیں 10 روز میں شیخوپورہ پہنچ جائیں گی۔ سستی، محفوظ اور جدید سفری سہولت سے طلبہ، خواتین اور شہریوں کے لیے آسانی ہو گی۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شیخوپورہ والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ pic.twitter.com/vDs6jT0vN1
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) April 20, 2026
عظمیٰ بخاری کے مطابق یہ منصوبہ شہریوں، بالخصوص خواتین اور طلبہ کو سستی، محفوظ اور عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف شہر میں ٹریفک کے مسائل کم ہوں گے بلکہ عوام کو مہنگے سفر سے بھی نجات ملے گی۔

