Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 18 پرو کیسا، کس رنگ کا ہوگا؟

      انسانوں کی چھٹی، مشینوں کا راج: میٹا میں 16 ہزار ملازمین فارغ، کیا اے آئی (AI) آپ کا روزگار بھی چھین لے گی؟

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرکاری افسر اب بلااجازت بلاگ ،ولاگ ،سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں چلا سکیں گے، نوٹیفیکشن جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :حکومت نے سول سرونٹس کنڈ کٹ رولز 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سالانہ اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ سرکاری ملازمین کو بلاگ، ولاگ اور میڈیا پلیٹ فارم چلانے کے لیے اجازت درکار ہوگی۔
    جمعے کو وفاقی حکومت کی جانب سے سول سرونٹس کنڈکٹ رولز 2026 کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے قواعد فوری طور پر ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوں گے۔
    قواعد وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جاری کیے ہیں، جن میں سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات، سوشل میڈیا سرگرمیوں اور بیرونی مصروفیات سے متعلق سخت ضوابط شامل کیے گئے ہیں۔
    جاری کردہ قواعد کے مطابق گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سالانہ اثاثہ جات ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، سرکاری ملازمین کو ڈیجیٹل پورٹل پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانا ہوں گی جب کہ اثاثوں کی جانچ پڑتال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرے گا۔
    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مفادات کے ٹکراؤ کی صورت میں متعلقہ افسر فیصلہ سازی کے عمل سے الگ ہوگا۔ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے لیے تحائف لینے پر سخت پابندی ہوگی جب کہ بیرونی اعزازات حاصل کرنے کے لیے پیشگی حکومتی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔
    نئے قواعد کے تحت سرکاری ملازمین کو بلاگ، ولاگ اور میڈیا پلیٹ فارم چلانے کے لیے اجازت درکار ہوگی، سرکاری معلومات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مکمل طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ذاتی اور سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو الگ رکھنا لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔
    دستاویز کے مطابق حکام کسی بھی وقت سوشل میڈیا تفصیلات طلب کرسکتے ہیں، سرکاری ملازمین پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہوگی اور کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا ان کی پالیسیوں پر کھلی تنقید ممنوع ہوگی۔
    اسی طرح نجی اداروں یا این جی اوز میں ملازمت کرنے پر بھی پابندی ہوگی جب کہ بغیر اجازت پارٹ ٹائم یا فل ٹائم ملازمت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق قواعد میں دیانتداری، نظم و ضبط اور وقت کی پابندی پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

    ا

    Related Posts

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    مقبول خبریں

    دعا کے ہاتھ میں پازیٹو ٹیسٹ کٹ؟ کیا دیپیکا پڈوکون دوسری بار ماں بننے والی ہیں؟ اتوار کا سب سے بڑا سرپرائز!

    قیامت خیز 72 گھنٹے: 22 اپریل کو امن کا سورج طلوع ہوگا یا بارود کی بارش؟ دنیا سانس روکے ٹرمپ کے اعلان کی منتظر!

    بچوں میں کھانا کھاتے وقت موبائل فون کے استعمال سے موٹاپے اور فیٹی لیور کا خطرہ

    TRUMP IN SITUATION ROOMامریکی صدرکی فیلڈ مارشل سے ٹیلیفونک گفتگو؛ امریکی میڈیا

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.