Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جڑواں شہروں میں سیکورٹی ‘ہائی الرٹ’: نور خان ایئر بیس روڈ مکمل سیل، ٹرانسپورٹ معطل اور بڑے ہوٹل خالی کرانے کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد / راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی ۔ جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پہرا سخت کر دیا گیا ہے، جبکہ انتہائی حساس علاقوں میں عوامی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی احکامات کے مطابق، نور خان ایئر بیس روڈ (چکلالہ) پر واقع تمام دکانوں، دفاتر اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی اگلے حکم تک مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ اسلام آباد/اہم اعلان

    وفاقی دارالحکومت میں پبلک اور ہیوی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا اہم اعلان، شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو تاحکم ثانی معطل کیا جا رہا ہے، شہریوں سے التماس ہے کہ سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں, شکریہ

    — DC Islamabad (@dcislamabad) April 19, 2026


    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر اور حساس تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ:
    "راولپنڈی میں تمام نجی، عوامی اور گڈز ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ شہری کسی بھی قسم کے سفر سے قبل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔”

    All private, public and goods transport in Rawalpindi is hereby suspended with immediate effect. Further updates will be shared.

    راولپنڈی میں ہر قسم کی پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل رہے گی۔
    مزید معلومات سے بروقت آگاہ کیا جائے گا

    — DC Rawalpindi (@DCRawalpindi) April 19, 2026


    اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹلوں، سرینا اور میریٹ میں غیر معمولی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں۔
    انتظامیہ نے تمام دفاتر اور مہمانوں کو فوری طور پر پارکنگ اور بیسمنٹ خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہوٹل کی جانب سے اسے "قومی کاز” اور "عالمی امن ڈائیلاگ” کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔

    نیپرا لین: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے اور نیپرا لین کو ہر قسم کی پیدل اور گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
    پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ ناکے لگا دیے گئے ہیں۔
    انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حساس علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قریبی سیکورٹی اہلکار یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
    تاہم باضابطہ طور پر ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کی گئی، لیکن یہ تیاریاں کسی بڑی عالمی پیش رفت کی طرف اشارہ کر رہی ہیں۔

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.