Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    مشرق وسطی کی جنگ میں سب سے زیادہ زیر بحث آبنائے ہرمز ہے جنگ کا فوکس آبنائے ہرمز بن چکا ہے اہم تجارتی راہ گزر کارگر جنگی ہتھیار بن چکا ہے چھوٹی سی اہم بحری پٹی نے آدھی دنیا کی تجارت اور توانائی کو متاثر کر رکھا ہے آبنائے ہرمز بہترین سٹرٹیجک ویپن بن گیا ہے امریکہ اب ایران کے جوہری ہتھیاروں اور میزائل پروگرام سے زیادہ آبنائے ہرمز میں دلچسپی رکھتا ہے امریکہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح آبنائے ہرمز پر دسترس حاصل کر لے ایران کو بھی شاید اس سے قبل آبنائے ہرمز کی اس قدر اہمیت کا اندازہ نہیں تھا کہ قدرت نے آبنائے ہرمز کی صورت میں اسے کون سا الہ دین کا چراغ عطا کر دیا ہے قبل ازیں آبنائے ہرمز فری آمدورفت کا ذریعہ تھی مشرق وسطی کی جنگ نے آب آبنائے ہرمز کو سونے کی چڑیا ثابت کیا ہے ایران کے میزائل حملے شاید اتنے کارگر ثابت نہیں ہوئے جتنا کارگر آبنائے ہرمز ثابت ہو رہا ہے آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا کی معیشتوں پر پڑنے والے اثرات نے ایران کی بارگینگ پوزیشن کو مضبوط کر دیا ہے آج دنیا کی اہم طاقتیں اپنی معیشتوں کو رواں رکھنے کے لیے اس آبی گزر گاہ کو بلا روک ٹوک کھولنے کے لیے ایران کا ساتھ دے رہی ہیں اور امریکہ پر دباو کی بنیادی وجہ بنا ہوا ہے امریکہ کو ایک اور پریشانی لاحق ہو گئی ہے کہ ایران نے اس گزرگاہ سے گزرنے والی بحری جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سے ایران کو سالانہ 20 ارب ڈالر کی آمدن ہو سکتی ہے اس طرح آبنائے ہرمز کا ٹیکس ایران کی تعمیر وترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے اب امریکہ کی خواہش ہے کہ ایران کی یہ نئی آمدن بند کی جائے ایران کی بحری ناکہ بندی کی حکمت عملی بھی شاید اسی وجہ سے کی گئی ہے لیکن وہ کیا کہتے ہیں کہ، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، امریکہ کی سوچ تھی کہ بحری ناکہ بندی سے دنیا کے متاثرہ ممالک ایران پر دباو ڈالیں گے اور ایران امریکہ کی شرائط پر صلح کے لیے راضی ہو جائے گا لیکن یہ تو کام الٹا پڑ گیا ہے اپنے اور غیر تمام کے تمام امریکہ کے بحری ناکہ بندی کے اقدام کو ہدف تنقید بنائے ہوئے ہیں اور امریکہ پر دباو بڑھا رہے ہیں کہ فوری اس ناکہ بندی کو ختم کیا جائے خاص کر چین جو کہ اس معاملہ میں خاموش تھا اب ایران کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گیا ہے ترکیہ نے بھی اسرائیل کے خلاف کھل کر کردار ادا کرنے کی بھڑک مار دی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ مشرق وسطی کا معاملہ گھمبیر تر ہوتا جا رہا ہے پاکستان نے اس معاملہ کے پر امن حل کے لیے جو ماحول بنایا تھا اسے امریکی نائب صدر کے غلط الفاظ کے چناو نے متاثر کیا ہے اگر جے ڈی وینس یہ کہنے کہ مذاکرات فیل ہو گئے ہیں کی بجائے یہ کہہ دیتے کہ مذاکرات کا پہلا راؤنڈ بہت اچھا رہا کچھ معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا باقی پر مزید بات چیت کی ضرورت ہے تو شاید معاملات کی حساسیت متاثر نہ ہوتی لیکن ان کے ایک لفظ، فیل، کی وجہ سے یہ تاثر گیا کہ شاید معاملہ دوبارہ کسی بڑی جنگ کی طرف جا رہا ہے دنیا کو اس پر تشویش ہے اور دنیا کے تمام اہم ممالک اس وقت پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پاکستان کی جانب سے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ماحول بنا رہے ہیں تازہ ترین صورتحال میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب اور ترکیہ بڑی اہمیت کا حامل ہے لگتا ہے گیم پھر پلٹا کھانے جا رہی ہے امریکہ کی جانب سے ناکہ بندی کی چال فریقین کو دوبارہ جلد مذاکرات کی میز پر اکھٹا ہونے پر مجبور کر دے گی دراصل امریکہ مختلف حیلوں بہانوں سے جنگی ماحول کو طول دینا چاہتا ہے وہ ایران پر خوفناک جنگ کا ڈر برقرار رکھ کر نفسیاتی بریک تھرو چاہتا ہے ایران کے لیے اب یہ اعصابی جنگ بن چکی ہے ایرانی قیادت کے اعصاب کا امتحان شروع ہو چکا ہے امریکہ نت نئے پینتھرے مار کر ایران کو کنفیوز کر رہا ہے لیکن اب حالات پہلے والے نہیں رہے امریکہ کی ماضی کی جنگوں کا اگر موازانہ کیا جائے تو امریکہ نے جہاں بھی حملہ کیا ہے وہ اتحادی فوجوں کے ساتھ کیا ہے پہلی دفعہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ حملہ آور ہوا ہے دوسرا امریکہ نے ہمیشہ حملہ آور ہونے سے قبل اس ملک کے اندر سے لوگوں کو حکومتوں کے خلاف اکسایا ہے ایران میں اس کا یہ حربہ ناکام ہو چکا ہے ایرانی قوم کے اندر سے امریکہ کو حمایت نہیں مل رہی تیسرا اس جنگ میں دنیا امریکی پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اور امریکہ پر جنگ ختم کرنے کے لیے دباو بڑھایا جا رہا ہے پہلی بار امریکہ کے خلاف دنیا کے اہم ممالک نے یا تو نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے ،امریکہ کے خلاف نئے اتحاد بننے کی بھی راہ ہموار ہوتی جا رہی ہے اگر اس جنگ کا جلد فیصلہ نہ ہوا تو یہ کوئی اور رخ بھی اختیار کر سکتی ہے اس میں چین کا کردار بڑا اہم ہے چین اپنی روایتی پالیسیوں کے برعکس اس بار کھل کر سامنے آ رہا ہے روس اپنے زخم تازہ کیے بیٹھا ہے مشرق وسطی کے ممالک اپنے تائیں پیچ وخم کھا رہے ہیں نہ جانے کیا سے کیا ہو جائے کچھ نہیں کہا جا سکتا

    Related Posts

     جعلی پولیس اہلکار گرفتار  

    سہیل راجپوت کی زیرِ صدارت روشن مستقبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں  اہم اجلاس

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.