Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

      دبئی انٹرنیٹ سٹی میں ’آسمانی آفت‘: اوریکل کی عمارت پر میزائل کا ملبہ آگرا؛ ٹیکنالوجی ہب میں خوف و ہراس،

      دنیا کا وہ شہر جہاں قیمتوں نے ہوش اڑا دیے؛ ایک گیلن پٹرول کی قیمت سن کر آپ کو اپنی مہنگائی ’سستی‘ لگنے لگے گی!

      یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز ہوشیار! ایف بی آر کا ڈیجیٹل کمائی پر وار، ویوز اور سبسکرائبرز پر ٹیکس کافارمولا تیار!

      ایورسٹ پر ‘بیکنگ سوڈا’ کا خونی کھیل! سیاحوں کو زہر دے کر بیمار کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب؛

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کہتے ہیں وردی انسان کو مضبوط بنا دیتی ہے، مگر کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جہاں مضبوط ترین افسر بھی اندر سے ٹوٹ جاتا ہے۔ خیبر پختونخواہ پولیس کے ڈی آئی جی جہانزیب نذیر خان کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ایک ایسا کرب جو الفاظ میں مکمل بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ان کے والد طویل عرصے سے ہڈیوں کے کینسر جیسے مرض سے لڑ رہے تھے۔ بیماری صرف جسم کو نہیں کھاتی، یہ پورے گھر کو آہستہ آہستہ کھوکھلا کر دیتی ہے۔ ایک بیٹا، جو خود ایک ذمہ دار افسر ہو، اس کے لیے یہ آزمائش دوہری ہو جاتی ہے۔ ایک طرف ریاست کی ذمہ داریاں، دوسری طرف بسترِ مرگ پر پڑا باپ جس کی آنکھیں ہر آنے والے لمحے میں اپنے بیٹے کو تلاش کرتی ہوں۔ جہانزیب نذیر خان بار بار پشاور سے لاہور کا سفر کرتے رہے۔ یہ صرف فاصلہ نہیں تھا، یہ ایک بیٹے کی بے بسی کا سفر تھا۔ ہر بار وہ ایک امید لے کر جاتے، اور ہر بار واپس آتے تو دل میں ایک نیا بوجھ ہوتا۔ انہوں نے متعدد بار پنجاب پولیس میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے درد دل رکھنے والے اور رحم دل اعلی افسر سے پہچانے جانےوالے افسر سے درخواست کی الفاظ میں درد تھا، لہجے میں عاجزی تھی، اور آنکھوں میں ایک بیٹے کی فریاد۔ انہیں تسلیاں دی گئیں وعدے کیے گئں نرم لہجے میں یقین دہانیاں کرائی گئیں۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ سب “میٹھی گولیاں” ثابت ہوئیں۔
    کیا ایک بیٹے کی اپنے بیمار باپ کے پاس ہونے کی خواہش بھی کسی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو سکتی ہے؟ جہانزیب نذیر خان نے پھر بھی ہمت نہ ہاری۔ وہ دو محاذوں پر لڑتے رہے ایک اپنے فرائض کا، دوسرا اپنے جذبات کا۔ آئی جی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی جانب سے انہیں لاہور جا کر والد کی خدمت کی اجازت دینا ایک انسانی پہلو کی جھلک ضرور تھی، مگر یہ عارضی سہارا اس خلا کو پر نہ کر سکا جو مستقل تبادلے کی صورت میں ممکن تھا۔وقت اپنی رفتار سے چلتا رہا… بیماری بڑھتی رہی اور ایک دن وہ لمحہ آ گیا جس سے ہر بیٹا خوفزدہ رہتا ہے۔ والد دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اب نہ کوئی درخواست باقی تھی، نہ کوئی وعدہ، نہبیٹے کو اس کرب سے بچا سکتی تھی؟
    یہ کیا ہم واقعی اتنے مصروف ہو چکے ہیں کہ ایک بیٹے کو اس کے مرتے کوئی منتظر آنکھیں۔ صرف ایک خاموشی تھی اور ایک ایسا خلا جو کبھی پُر نہیں ہو سکتا۔ نمازِ جنازہ میں شریک پولیس کے افسران کی سرگوشیاں بھی ایک سوال بن کر گونجتی رہیں کیا یہ سب روکا جا سکتا تھا؟ کیا تھوڑی سی ہمدردی، تھوڑی سی انسانیت ایک ہوئے باپ کے پاس بھی کھڑا نہیں ہونے دے سکتے؟ مرحومسب سے بڑی کمی قانون یا اختیار کی نہیں، بلکہ احساس کی ہوتی ہے۔
    کے لیے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔ لیکن اس واقعے نے ایک نشان چھوڑ دیا ہے ایک ایسا نشان جو یاد دلاتا رہے گا کہ کبھی کبھی سب سے بڑی کمی قانون یا اختیار کی نہیں، بلکہ احساس کی ہوتی ہے۔

     

     

     

     

    Related Posts

    ”پٹرول کے نخرے اب ہم نہیں اٹھائیں گے“: شیخ رشید نے نکالی پرانی سائیکل؛ ’تیل کی مہنگائی‘ کو پیڈل مار کر پیچھے چھوڑ دیا!

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کاشتکاروں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان

    ”ملتان نشتر ہسپتال کےڈائلائسز یونٹ میں ’مجرمانہ غفلت‘ سے درجنوں مریض ایڈز کا شکار ہوئے،“ ہولناک سچ سامنے آگیا

    مقبول خبریں

    ”48 گھنٹے میں ڈیل  یا قیامت کا سامنا“: صدر ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم

    جنرل قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور نواسی گرفتار؛ گرین کارڈ منسوخ، یہ ہمارے رشتہ دار نہیں، زینب سلیمانی

    ”بجلی کی ضرورت نہ لائٹس کا خرچہ“: آسٹریلیا میں اندھیرے میں چمکنے والی سڑکیں تیار؛ دن کو دھوپ جذب کرنے والی لائنیں رات کو راستہ دکھائیں گی

    ”پٹرول کے نخرے اب ہم نہیں اٹھائیں گے“: شیخ رشید نے نکالی پرانی سائیکل؛ ’تیل کی مہنگائی‘ کو پیڈل مار کر پیچھے چھوڑ دیا!

    دبئی انٹرنیٹ سٹی میں ’آسمانی آفت‘: اوریکل کی عمارت پر میزائل کا ملبہ آگرا؛ ٹیکنالوجی ہب میں خوف و ہراس،

    بلاگ

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    ”سہیل احمد کا المیہ“ توفیق بٹ کا کالم

    ”قدرت سے دشمنی نہ کرو“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ”ام رباب کو انصاف کون دے گا۔۔۔؟“ میاں حبیب کا کالم

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.